ارشد شریف کی والدہ انصاف کی امید میں ہر لمحہ تڑپتی رہیں، مگر بالآخر انصاف کی راہ دیکھتے دیکھتے خود خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پہ پاکستان تحریک انصاف کا تعزیتی بیان
پاکستان تحریک انصاف شہید ارشد شریف کی محترمہ والدہ کے قضائے الٰہی سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید ارشد شریف کی والدہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
منجانب
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف

Comments
Post a Comment