Posts

Showing posts from October, 2025

ارشد شریف کی والدہ وفات پا گئی

Image
 ایک ماں نے تین سال تین دن کوشش کی انصاف نہیں ملا ایک بیٹا پہلے شہید ہوا اس  کے بعد شوہر شہید ہوئے ایک بیٹا کینیا میں شہید ہوا اللہ کے حضور اب ماں بیٹا کھڑے ہوں گے اور انصاف مانگیں گے۔ عمران ریاض خان

ارشد شریف کی والدہ انصاف کی امید میں ہر لمحہ تڑپتی رہیں، مگر بالآخر انصاف کی راہ دیکھتے دیکھتے خود خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

Image
                                                       شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پہ پاکستان تحریک انصاف کا تعزیتی بیان پاکستان تحریک انصاف شہید ارشد شریف کی محترمہ والدہ کے قضائے الٰہی سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید ارشد شریف کی والدہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون منجانب مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف